Skip to content
  • Sunday, 8 February 2026
  • 8:55 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • خاموش مفاہمت دوبارہ شروع، اڈیالہ کے بجائے کوٹ لکھپت گفتگو کا مرکز

حالیہ پوسٹس

  • واشنگٹن پوسٹ کے چیف ایگزیکٹو افسر ول لوئس اچانک مستعفی ہوگئے
  • ‘میں نے کوئی غلطی نہیں کی’، ٹرمپ کا اوباما کی توہین آمیز ویڈیو پوسٹ پر معافی مانگنے سے انکار
  • کراچی:کورنگی میں شہریوں کے مبینہ تشدد سے ڈاکو ہلاک
  • ہمیں دہشتگردی کا تحفہ مغرب سے ملا ، ان کی جنگوں میں شامل ہونےکی قیمت چکا رہے ہیں، اعظم نذیر تارڑ
  • بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں آج بارش اور برفباری کی پیشگوئی
تازہ ترین

خاموش مفاہمت دوبارہ شروع، اڈیالہ کے بجائے کوٹ لکھپت گفتگو کا مرکز

DAILY MITHAN Dec 17, 2025 0


خاموش مفاہمت دوبارہ شروع، اڈیالہ کے بجائے کوٹ لکھپت گفتگو کا مرکز

ایک سرکاری عہدیدار، پی ٹی آئی کے 3 سابق رہنماؤں اور کچھ وزراء کا رابطہ ہواجس میں اڈیالہ کے بجائے کوٹ لکھپت گفتگو کا مرکز رہا: ذرائع۔ فوٹو فائل

اسلام آباد : باخبر ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنماؤں فواد چوہدری، عمران اسمٰعیل اور محمود مولوی کے ایک گروپ نے ایک مرتبہ پھر خاموشی سے مفاہمتی کوششیں تیز کر دی ہیں، جن کا مقصد ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم کرنا، بالخصوص فوجی اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کے درمیان کشیدگی میں کمی لانا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ کوششیں قومی مذاکراتی کمیٹی کے تحت کی جا رہی ہیں، جس میں چند بااثر اوورسیز پاکستانی بھی شامل ہیں۔ 

بتایا گیا ہے کہ یہ تینوں رہنما ایک ’’افسر‘‘ اور حکومتی وزراء سے رابطے میں ہیں تاکہ پی ٹی آئی کیلئے کسی حد تک ریلیف حاصل کیا جا سکے اور بات چیت کی گنجائش نکل سکے۔ 

پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی اڈیالہ جیل میں قید کے گرد گھومنے والی ماضی کی کوششوں کے برعکس، اس مرتبہ تینوں رہنماؤں کی فوری توجہ کوٹ لکھپت جیل پر مرکوز ہے، جہاں پی ٹی آئی کے کئی سینئر رہنما اس وقت قید ہیں، جن میں شاہ محمود قریشی، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری، عمر چیمہ اور ڈاکٹر یاسمین راشد شامل ہیں۔ 

دلچسپ امر یہ ہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں قید یہ تمام رہنما پہلے ہی کھل کر مذاکرات کی حمایت کر چکے ہیں اور بات چیت کو ہی آگے بڑھنے کا واحد قابلِ عمل راستہ قرار دے چکے ہیں۔ 

تاہم عمران خان ان کی یہ رائے مسترد کر چکے ہیں اور عوامی سطح پر کسی بھی سطح پر مذاکرات مسترد کرتے ہوئے سڑکوں پر احتجاج کو ہی واحد راستہ قرار دے چکے ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق، اس تینوں رہنماؤں کی حکمتِ عملی یہ ہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں قید رہنماؤں کی رہائی کی راہ ہموار کی جائے، تاکہ پی ٹی آئی کی ایسی قیادت سامنے آ سکے جو ان کے بقول زمینی حقائق کو بہتر سمجھتی ہو اور زیادہ معتدل اور عملی رویہ اپنانے پر آمادہ ہو۔ 

دی نیوز کے رابطہ کرنے پر فواد چوہدری نے تصدیق کی کہ سیاسی ماحول کو معمول پر لانے اور پی ٹی آئی اور فوجی اسٹیبلشمنٹ کے درمیان طویل عرصے سے جاری محاذ آرائی کے خاتمے کیلئے قومی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ یہ کوشش چند ہفتے قبل شروع ہوئی تھی، تاہم اڈیالہ جیل سے آنے والی ایک ٹویٹ کے بعد اسے شدید جھٹکا لگا۔ فواد چوہدری کے مطابق، کمیٹی کے ارکان کوٹ لکھپت جیل میں قید رہنماؤں سے ملاقات بھی کر چکے ہیں اور متعدد بااثر اوورسیز پاکستانی بھی اس کوشش میں شامل ہو گئے ہیں۔ 

ان کے بقول اگر مفاہمتی کوشش کامیاب ہو جاتی ہے تو یہ اوورسیز پاکستانی ملک میں ایک ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں۔ 

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ یہ گروپ ایک مرتبہ پھر حکومت سے رابطے کر رہا ہے تاکہ بامعنی مذاکرات کے امکانات کا جائزہ لیا جا سکے۔

ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا کہ چند ماہ قبل پی ٹی آئی کے کئی سابق رہنماؤں کا ایک اجلاس ہوا تھا جس میں سیاسی صورتحال کو معمول پر لانے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔

اس اجلاس میں فواد چوہدری، عمران اسمٰعیل اور محمود مولوی کے علاوہ اسد عمر، شفقت محمود اور غلام سرور بھی شریک تھے۔ تاہم، کسی ایک متفقہ لائحہ عمل پر اتفاق نہ ہو سکا، جس کے بعد مذکورہ تینوں رہنماؤں نے اپنے طور پر اس منصوبے پر آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا جسے وہ قابلِ عمل سمجھتے ہیں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
واشنگٹن پوسٹ کے چیف ایگزیکٹو افسر ول لوئس اچانک مستعفی ہوگئے
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
‘میں نے کوئی غلطی نہیں کی’، ٹرمپ کا اوباما کی توہین آمیز ویڈیو پوسٹ پر معافی مانگنے سے انکار
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی:کورنگی میں شہریوں کے مبینہ تشدد سے ڈاکو ہلاک
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
ہمیں دہشتگردی کا تحفہ مغرب سے ملا ، ان کی جنگوں میں شامل ہونےکی قیمت چکا رہے ہیں، اعظم نذیر تارڑ
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں آج بارش اور برفباری کی پیشگوئی
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کے معاملے پر نیتن یاہو اور ٹرمپ کی ملاقات اگلے ہفتے ہوگی
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
حکومت ٹیکس کے پیسے سے بزنس کررہی ہے،کمرشل سرگرمیاں حکومت کاکام نہیں، وفاقی وزیرنجکاری
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
تازہ ترین
بیرسٹر گوہر نے عطا تارڑ کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیدیا، معافی مانگنےکا مطالبہ
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
فلسطین ہمارے خطے کی اسٹریٹجک اور اخلاقی سمت متعین کرتا ہے، ایرانی وزیر خارجہ
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
حضرت لعل شہباز قلندرکے سہ روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
پی ایس ایل 11 میں شامل حیدرآباد کی ٹیم کا نام اور لوگو سامنے آگیا
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
گوجرانوالا میں 2 سالہ بچہ سیوریج نالی میں گرکر جاں بحق ہوگیا
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
Headline تازہ ترین
مسلمان دکاندارکو ہراساں کرنےکیخلاف انتہا پسندوں کے آگےکھڑا ہونیوالاہندو شہری سوشل میڈیا اسٹار بن گیا
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
تازہ ترین
پاکستان کا بھارت کیخلاف میچ نہ کھیلنے کا معاملہ، پی سی بی نے بھارتی میڈیا کے دعوؤں کو مسترد کر دیا
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
تازہ ترین
اسلام آباد حملےکی ساری پلاننگ افغانستان میں ہوئی، واقعے سے منسلک تمام افرادکو پکڑلیا ہے: محسن نقوی
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
Headline تازہ ترین
بھارت کا یو ایس اے کو جیت کیلئے 162 رنز کا ہدف
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
تازہ ترین
بھارت سے میچ کے بائیکاٹ کا معاملہ، پی سی بی نے آئی سی سی کے خط کا جواب دیدیا
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
تازہ ترین
نواز شریف نے بھی اندرون لاہور بسنت منائی، ڈور اورگڈا بھی پکڑا
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
Headline تازہ ترین
روماریو شیفرڈ کی شاندار ہیٹ ٹرک، ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ کو 35 رنز سے ہرا دیا
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
Headline تازہ ترین
وفاقی وزیر داخلہ کا لنڈی کوتل کا دورہ، شہیدکیپٹن عباس خان کے اہلخانہ سے تعزیت کی
DAILY MITHAN Feb 7, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
اسلام آباد خودکش دھماکےکا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، تعداد 33 ہوگئی
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
پاکستان
آرمی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے ٹرائل کا فورم فوجی عدالتیں ہی ہیں: وزیر قانون
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
پاکستان
اسلام آباد دھماکے میں کتنا بارودی مواد استعمال ہوا؟ اداروں نے اہم شواہد اکٹھے کرلیے
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
پاکستان
حملہ آور کے 2 بھائی اور ایک خاتون گرفتار
DAILY MITHAN Feb 7, 2026