بلوچستان کے ضلع خاران میں دہشت گردوں نے بینکوں میں لوٹ مار کی، تاہم سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی میں 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق خاران میں بھارتی حمایت یافتہ 15 سے 20 دہشت گردوں نے دہشت گردی کی کارروائیاں کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے سٹی پولیس اسٹیشن، 2 بینکوں کو نشانہ بنایا، کارروائی کے دوران دہشتگردوں نے بینکوں سے 34 لاکھ روپے لوٹ لیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بروقت جواب دیا اور دہشتگردوں کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کلیئرنس آپریشن میں 3 مختلف جھڑپوں کے دوران 12 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پولیس اسٹیشن میں یرغمالی صورتحال پیدا کرنے کی دہشت گردوں کی کوشش ناکام بنادی گئی، علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی ختم کرنے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ عزمِ استحکام کےمطابق دہشت گردی کے خلاف مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی، ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔






















Leave a Reply