خاتون پر حملہ یا سرعام برہنہ کرنے پر سزائے موت ختم کرنیکی تجویز ، فوجداری قوانین میں ترمیم کا بل پیش


خاتون پر حملہ یا سرعام برہنہ کرنے پر سزائے موت ختم کرنیکی تجویز ، فوجداری قوانین میں ترمیم کا بل پیش

فوجداری قانون میں ترمیم کے تحت خاتون پر مجرمانہ حملہ یا سرعام برہنہ کرنا ناقابل مصالحت ہوگا/ فائل فوٹو

اسلام آباد:  فوجداری قوانین میں ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کردیا گیا۔ 

جیو نیوز کے مطابق فوجداری قوانین میں ترمیم کے لیے سینیٹ میں پیش کیے گئے بل میں خاتون کوسرعام برہنہ اور ہائی جیکر کو پناہ دینے پر سزائے موت ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ 

مجوزہ ترمیم کے تحت خاتون پرمجرمانہ حملہ یا سرعام برہنہ کرنے پرمجرم کو عمر قید، جائیدادضبطگی اورجرمانہ ہوگا جب کہ  سزائے موت ختم کی جائے گی۔ 

مجوزہ ترمیم کے تحت خاتون پر مجرمانہ حملہ یا سرعام برہنہ کرنے پر ملزم کو بلاوارنٹ گرفتارکیاجاسکےگا اور یہ جرم ناقابل ضمانت جرم ہوگا۔

فوجداری قانون میں ترمیم کے تحت خاتون پر مجرمانہ حملہ یا سرعام برہنہ کرنا ناقابل مصالحت ہوگا۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *