خاتون سے ہراسانی کا الزام ثابت، سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم


خاتون سے ہراسانی کا الزام ثابت، سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

محتسب اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ شاہ نواز طارق نے مونس علوی پر25 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ فوٹو فائل

کراچی: محتسب اعلیٰ سندھ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا۔

محتسب اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ شاہ نواز طارق نے مونس علوی پر25 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

محتسب اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سی ای او کے الیکٹرک پر خاتون کو ہراساں کرنےکا الزام ثابت ہوتا ہے، سی ای او کے الیکٹرک ایک ماہ میں جرمانے کی رقم ادا کریں۔

جسٹس ریٹائرڈ شاہ نواز طارق نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سی ای او کے الیکٹرک نے شکایت کنندہ کو ہراساں کیا اور ذہنی اذیت دی، مونس علوی جرمانے ادا نہ کریں تو منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کی جائے۔

محتسب اعلیٰ سندھ نے کہا کہ مونس علوی جرمانہ ادا نہ کریں تو ان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی بلاک کیا جائے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *