کراچی: سابق آسٹریلوی کرکٹر جیسن گلیسپی کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں نئی شامل ہونے والی فرنچائز حیدرآباد کا باضابطہ طور پر ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔
حیدرآباد فرنچائز کے مالک فواد سرور ہیں، جنہوں نے 175کروڑ روپے میں فرنچائز خریدی تھی۔
جیسن گلیسپی کی تقرری کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا گیا۔
50 سالہ جیسن گلیسپی اس سے قبل پاکستان کے کوچنگ سیٹ اپ کا بھی حصہ رہ چکے ہیں، جہاں انہیں اپریل 2024 میں ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔
تاہم انہوں نے جلد ہی اپنی ذمہ داریوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں ٹیموں کی تعداد بڑھا کر 8 کر دی گئی ہے، جن میں حیدرآباد اور سیالکوٹ نئی فرنچائزز کے طور پر شامل ہوں گی۔
پی ایس ایل کا 11 واں سیزن 26 مارچ سے شروع ہوگا۔


























Leave a Reply