حکومت کا اسلام آباد میں مسافر بسوں کےکرایوں میں اضافہ واپس لینےکا فیصلہ


حکومت کا اسلام آباد میں مسافر بسوں کےکرایوں میں اضافہ واپس لینےکا فیصلہ

فوٹو: فائل

حکومت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسافر بسوں کےکرایوں میں اضافہ واپس لینےکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں اسلام آباد کے فلاحی منصوبوں اور عوامی سہولتوں میں بہتری کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق  وزیراعظم نے اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ  واپس لینےکی ہدایت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے فوری اقدام کرتے ہوئے اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ فوری واپس لینےکی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق کرایوں میں اضافہ واپس لینےکا نوٹیفکیشن آج رات جاری کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ عید الاضحٰی سے قبل کرایوں میں اضافہ عوام کے لیے عید کی خوشیاں ماندکرنےکے مترادف ہے۔

خیال رہےکہ یکم جون سے سی ڈی اے نے بسوں کا کرایہ 50 سے بڑھا کر 100 روپے کر دیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *