وفاقی وزیر نجکاری محمد علی نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکس کے پیسے سے بزنس کررہی ہے، کمرشل سرگرمیاں حکومت کا کام نہیں ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کا بڑا حصہ ڈاکومنٹ نہیں، اس کی وجہ سے کرپشن ہوتی ہے۔
وفاقی وزیر نجکاری نے مزید کہا کہ ٹیکس سسٹم ڈاکومنٹیشن ہونے تک ٹھیک نہیں ہوسکتا، ملکی معیشت کو ڈاکومینٹ کرنا مشکل نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 10کروڑ کی آبادی پر مشتمل صوبہ ہے۔ پاکستان کا ملازم طبقہ ٹیکس کا بوجھ اٹھاتا ہےاور ٹیکس کا پیسا حکومت نقصان پورا کرنے میں خرچ کر رہی ہے
سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان اس لیے مسائل کا شکار نہیں کہ سیاست دان برے ہیں بلکہ سیاسی ڈھانچا درست نہیں۔
سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ صرف گارمنٹس کی برآمدات سے ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، پاکستان وہ پروڈیوس نہیں کررہا جو دنیا کی ضرورت ہے۔


























Leave a Reply