ڈیووس: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہےکہ حکومت طویل مدتی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے پر عزم ہے۔
ڈیووس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اعلیٰ سطح بزنس راؤنڈ ٹیبل اجلاس ہوا جس میں عالمی سطح کی معروف کمپنیوں کے سی ای اوز اور سینئر حکام شریک ہوئے۔
بزنس راؤنڈ ٹیبل پاکستان کی جانب سے کثیرالقومی سرمایہ کاروں سےجاری روابط کا حصہ تھی جس میں پاکستان کی اصلاحاتی سمت، سرمایہ کاری کے مواقعوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت طویل مدتی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کےلیے پُر عزم ہے، اس میں وزارتِ خزانہ کے تحت قائم ٹیکس پالیسی آفس بھی شامل ہے۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں برآمدات پر مبنی مینوفیکچرنگ کے مواقع موجود ہیں، پاکستان کو عالمی ویلیو چینز کےلیے مسابقتی مرکز بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔


























Leave a Reply