حکومت اور شوگر انڈسٹری کے درمیان معاملات طے، چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر


حکومت اور شوگر انڈسٹری کے درمیان معاملات طے، چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر

صوبائی حکومتیں فیصلے کی روشنی میں عوام کو سستی چینی کی دستیابی یقینی بنائیں گی: وزارت غذائی تحفظ— فوٹو:فائل

حکومت اور شوگر انڈسٹری کے درمیان معاملات طے پا گئے۔

 وزارت غذائی تحفظ کے مطابق چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو گرام مقررکردی گئی ہے۔

وزارت غذائی تحفظ نے بتایاکہ صوبائی حکومتیں فیصلے کی روشنی میں عوام کو سستی چینی کی دستیابی یقینی بنائیں گی۔

دوسری جانب کراچی اور پشاور سمیت ملک بھر میں چینی کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور ملک میں فی کلو چینی 200 روپے تک پہنچ گئی۔

خیال رہے کہ حکومت نے چینی کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے باقاعدہ ٹینڈر بھی جاری کر دیا گیا ہے جبکہ سابق نگران وفاقی وزیر اور نواز شریف کے قریبی ساتھی فواد حسن فواد نے چینی درآمد کرنے کے حکومتی فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے اس پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *