
پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی میں ثانیہ نشترکے استعفے کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر حکومتی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مشال یوسفزئی کامیاب ہوگئیں۔
کے پی اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں حکومتی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مشال یوسفزئی کو 86 ووٹ ملے جس کے بعد ریٹرننگ افسر نے مشال یوسفزئی کی کامیابی کافارم 58 جاری کردیا۔
اپوزیشن کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار مہتاب ظفر 53 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ سینیٹ کی نشست کے لیے تیسری آزاد امیدوار صائمہ خالد کو صرف ایک ووٹ ملا۔
اس نشست پر پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مشعال یوسفزئی، اپوزیشن کے مہتاب ظفر اور صائمہ خالد کے درمیان مقابلہ تھا۔
سینیٹ الیکشن کے لیے اپوزیشن نے آزاد امیدوار مہتاب ظفر کو متفقہ امیدوار نامزد کیا تھا جبکہ جے یو آئی (ف) کی امیدوار شازیہ اور ( ن) لیگ کی ثوبیہ شاہد دستبردار ہوگئی تھیں۔
پولنگ سے قبل وزیراعلیٰ علی امین کی اپوزیشن لیڈر عباداللہ سے ملاقات ہوئی جس میں اپوزیشن لیڈر نے امیدوار دستبردار کرانے سے معذرت کی۔
Leave a Reply