حکومتِ پنجاب نے صوبے میں 17 نئے چھوٹے ڈیم بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اگلی بارشوں اور سیلاب سے نمٹنے کے سلسلے میں آبی گزرگاہیں خالی کرانے کے لیے 3 ماہ کی ڈیڈ لائن دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پوسٹ فلڈ انتظامات کے لیے اجلاس ہوا ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں سال بھی 28 فیصد تک زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کی جارہی ہے ۔
اجلاس میں پنجاب میں 17 مقامات پر منی ڈیم بنانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا جبکہ چنیوٹ میں بند بنانے کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ دریا کے پیٹ میں تعمیرات کا باب ہمیشہ کے لیے بند کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے انفلیٹ ایبل (Inflatable) ڈیم ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی ہدایت بھی کی ۔
اجلاس میں کالا باغ اور سدھنائی کے مقامات پر آبی ذخائرکی استعداد بڑھانے ، پی ڈی ایم اے کی ری اسٹرکچرنگ اور 8 نئے ونگ بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔
وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر، ریجنل ڈیزاسٹر اور ویئر ہاؤس قائم کرنے ، ریسکیو 1122کوفلڈ آپریشن کے لئے جدید ترین آلات مہیا کرنے کی بھی منظوری دے دی ۔


























Leave a Reply