
اداکار شمعون عباسی اداکاہ حمیرا اصغر کی والدہ کی جانب سے کراچی کو ’ بے حس‘ کہنے پر برس پڑے ۔
اداکار شمعون عباسی نے حمیرا اصغر کے انتقال سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ان کے والدین کے بیان پر افسوسن کا اظہار کیا۔
شمعون عباسی نے کہا کہ ’انٹرویو کے دوران حمیرا صغر کی والدہ نے ایک نامناسب بیان دیتے ہوئے کہا کہ ’کراچی کے لوگ بہت بے حس ہیں، کراچی شہر بڑا بے حس اور بے درد ہے اور اس بے حسی کی وجہ سے حمیرا کو بہت کچھ سہنا پڑا‘ اس بیان کو سن کر بے حد افسوس ہوتا ہے۔
سینئر اداکار نے اپنےبیان میں حمیرا اصغر کی والدہ کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ’ آپ سب 9 ماہ تک کہاں تھے؟ یہ وہی بیٹی ہے جس نے آپ سے مدد مانگی تھی اور آپ نے مدد دینے سے انکار کردیا تھا، یہ وہی بیٹی ہے نا جس کے والد نے اس کی میت قبول کرنے سے انکار کردیا تھا لیکن سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد آپ نے بیان تبدیل کردیا‘۔
شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ ’کیا آپ 9 ماہ تک حمیرا سے رابطہ نہ ہونے کے باوجود ایسا بھی نہیں کرسکے کہ کسی کزن یا لڑکے کو چند ہزار دے کر کراچی بھیج دیتے تاکہ حمیرا کا پتا چل سکتا لیکن آپ نے باآسانی اپنی ذمہ داریاں کندھوں سے جھاڑ کر ایک شہر پر الزام لگادیا اور کہہ دیا کہ کراچی شہر بہت بے در دہے، حمیرا سے قربت تو آپ کی ذمہ داری تھی، یہ کسی شہر یا لوگوں کی ذمہ داری نہیں تھی‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‘ایسا نہیں تھا کہ ہم حمیرا کو بھول گئے تھے، ہم آپ کے انکار کے بعد اس کی تدفین کا فیصلہ کرچکے تھے، ہم نے سرد خانے کا بھی دورہ کیا، قریبی لوگوں کی قربتیں زیادہ ہوتی ہیں‘۔
شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ ’حمیرا کی موت سبق دے گئی ہے کہ اپنے چاہنے والوں پر نظر رکھیں، ان سے رابطہ رکھیں اور ان کی خیریت معلوم کرتے رہیں‘۔
Leave a Reply