حمیرا اصغر کے بھائی نے بہن کی میت وصول کرلی


حمیرا اصغر کے بھائی نے بہن کی میت وصول کرلی

فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں فلیٹ میں مردہ پائی گئی اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کے بھائی نے بہن کی میت  وصول کرلی۔

حمیرا اصغر کے بھائی  نوید اصغر  اور  بہنوئی لاش لینےکے لیے ایس ایس پی ساؤتھ کے دفتر پہنچے جہاں لاش کی حوالگی کے لیے قانونی کارروائی مکمل کی گئی۔

 ایس ایس پی کے دفتر سے حمیرا اصغر کے بھائی کو جناح  اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے بلڈ  سیمپل لیےگئے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ بھائی اور حمیرا کا ڈی این اے میچ کیا جائےگا،  مستقبل میں ممکنہ قانونی تقاضوں کو  مدنظر  رکھتے ہوئے سیمپل لیےگئے ہیں۔

بعد ازاں  حمیرا اصغر کے بھائی اور دیگر   ریسکیو  ادارے کے  سرد خانے  پہنچے جہاں میت ان کے حوالے کردی گئی۔ حمیرا اصغر کی لاش ایمبولینس کے ذریعے لاہور  روانہ کردی گئی۔

اس موقع  پر میڈیا سے گفتگو  میں نوید اصغر کا کہنا تھا کہ  حمیرا میری چھوٹی بہن تھی، لاش اگر پولیس کی کسٹڈی میں ہو تو  قانونی تقاضے مکمل کرنے پڑتے ہیں۔

نوید اصغر کا کہنا تھا کہ ہم تین دن سے فلاحی ادارے اور  پولیس سے رابطے میں تھے،  ہم نے اب اپنی بہن حمیرا کی میت وصول کرلی ہے۔

یاد رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو اتحاد کمرشل کے ایک فلیٹ سے اس وقت ملی جب کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کے عدالت پہنچنے پر عدالتی بیلف ان کے گھر پہنچا اور فلیٹ کا دروازہ نہ کھولنے پر دروازہ توڑا گیا تو اداکارہ کی لاش برآمد ہوئی۔

لاش کے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں کراچی پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے بتایا کہ لاش ’ ڈی کمپوز کے انتہائی ایڈوانس اسٹیج ‘ پر ہے جسے دیکھ کر اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کی موت تقریباً ایک ماہ قبل ہوئی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *