حمیرا اصغرکیس میں اہم پیشرفت، فلیٹ سے لیےگئے سیمپلز کی رپورٹ سامنے آگئی


حمیرا اصغرکیس میں اہم پیشرفت، فلیٹ سے لیےگئے سیمپلز کی رپورٹ سامنے آگئی

فوٹو: فائل

کراچی: ڈیفنس فیز 6 کے فلیٹ میں مردہ پائی جانے والی اداکارہ  حمیرا اصغر کےکیس میں اہم پیش رفت  سامنے آئی ہے۔

جیو نیوز نے اداکارہ حمیرا اصغر کے فلیٹ سے لیےگئے مختلف سیمپلز کی رپورٹ حاصل کرلی ہے۔

رپورٹ کے مطابق  اداکارہ حمیرہ اصغر کےگھر سے 6 سیمپل اکٹھےکیےگئے تھے، سیمپل جائے وقوعہ سے ملنے والے  پانچ  پیالوں سے حاصل کیےگئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق چھٹا سیمپل کچن میں رکھے نمک کا تھا جب کہ  پانچ  پیالوں میں سے ملنے والا سفوف  سمندری نمک ہے۔ گھرکےکچن  سے ملنے والا نمک پیالوں سے ملنے والے نمک سے مختلف ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ  سمندری نمک بدبو کو کم کرنے  اور کیڑے بھگانےکےکام آتا ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہےکہ رپورٹ سے تفتیش میں مزید  پیشرفت ہوگی۔

خیال رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو اتحاد کمرشل کے ایک فلیٹ سے اس وقت ملی جب کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کے عدالت پہنچنے پر عدالتی بیلف ان کے گھر پہنچا اور فلیٹ کا دروازہ نہ کھولنے پر دروازہ توڑا گیا تو اداکارہ کی لاش برآمد ہوئی۔

لاش کے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاش ڈی کمپوز کے آخری اسٹیج پر ہے جسے دیکھ کر اندازہ کیا جاسکتا ہےکہ اداکارہ کی موت تقریباً 8 ماہ پرانی ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق لگتا ہے حمیرا اصغر مالی طور پر پریشان تھیں، انہوں نے ستمبر 2024 میں آخری کمرشل شوٹ کیا تھا اور وہ کام سے متعلق اکتوبر2024 میں لوگوں سے رابطے میں تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *