حملہ آور ساجد اکرم کے بھارتی پاسپورٹ پر فلپائن جانے کا انکشاف


سڈنی واقعہ: حملہ آور ساجد اکرم کے بھارتی پاسپورٹ پر فلپائن جانے کا انکشاف

دونوں یکم نومبر کو سڈنی سے فلپائن پہنچے جہاں ان کی آخری منزل جنوبی صوبہ ڈاواؤ درج تھی جس کے بعد دونوں 28 نومبر کو فلپائن سے روانہ ہوئے: رپورٹ/ اسکرین گریب

کینبرا: بونڈی بیچ کے حملہ آور ساجد اکرم کے بھارتی پاسپورٹ پر سفر کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق فلپائن امیگریشن نے تصدیق کی ہے کہ آسٹریلیا میں بونڈی بیچ  حملے میں ملوث  ساجد اکرم نے بھارتی پاسپورٹ پر فلپائن کا سفر کیا جب کہ حملہ آورکا بیٹا 24 سالہ نوید اکرم  آسٹریلوی شہری کی حیثیت سے فلپائن گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق دونوں یکم نومبر کو سڈنی سے فلپائن پہنچے  جہاں ان کی آخری منزل جنوبی صوبہ ڈاواؤ درج تھی جس کے بعد دونوں  28 نومبر کو فلپائن سے روانہ ہوئے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلوی پولیس حملہ آوروں کے فلپائن کے سفر کا مقصد جاننے کے لیے  تحقیقات کررہی ہے۔ 

واضح رہے کہ 2 روز قبل آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل بونڈی بیچ پر 2 مسلح افراد نے شہریوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور40 زخمی ہوگئے تھے۔

بعد ازاں پولیس کی جوابی کارروائی میں فائرنگ کرنے والا ایک شخص مارا گیا اور دوسرے حملہ آور کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا۔

سڈنی واقعے کے بعد بھارت اور اسرائیل نے پاکستان کو اس واقعے سے جوڑنے کی کوشش کی تاہم  گمراہ کن پروپیگنڈا بری طرح فلاپ ہو گیا۔

حملہ آور نوید اکرم کے ساتھ کام کرنے والے شخص نے میڈیا کو بتایا کہ نوید کے والد ساجد اکرم کا تعلق بھارت سے ہے اور ماں کا تعلق اٹلی سے ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *