حملہ آور باپ بیٹے نے کس طرح کارروائی کی؟ نئی تفصیلا ت سامنے آگئیں


سڈنی دہشتگردی واقعہ: حملہ آور باپ بیٹے نے کس طرح کارروائی کی؟ نئی تفصیلا ت سامنے آگئیں

فوٹو: اسکرین گریب 

سڈنی کے بونڈائی بیچ پر دہشتگردی کے واقعے میں ملوث باپ اور بیٹے کی کارروائی سے متعلق عینی شاہدین کے بیانات اور پولیس کی تحقیقات میں نئی تفصیلا ت سامنے آگئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک خاتون نے بتایا کہ اس نے حملہ آور کو گاڑی سے نکلتے دیکھا ، ایسا لگا کہ وہ ٹھوکر کھا کر گرا اور بیساکھیاں اٹھا رہا ہے، لیکن اس نے بڑی بندوق نکالی اور فائرنگ شروع کردی۔

خاتون نے بتایا کہ اس نے چیخ کر لوگوں کو بھاگنے کا کہا،لیکن کسی نے اس کی بات کا یقین نہیں کیا۔

پولیس کے مطابق حملہ آور باپ بیٹے نے ماں کو بھی سارے منصوبے سے لاعلم رکھا،کارروائی سے پہلے گھر سے 20 کلومیٹر دور جگہ کرائے پر لی اور ماں کو فشنگ ٹرپ پر جانے کا بتایا۔

پولیس نے  بتایا کہ حملہ آور وں نے بونڈائی بیچ تک جانے کے لیے اپنی گاڑی استعمال کی،جو جون میں حملہ آوروں کے گھر کے سامنے دیکھی گئی۔

پولیس کے مطابق باپ اور بیٹے نے حملے کے لیے footbridge کا انتخاب کیااور کارروائی کا آغاز کیا۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر مسلح افراد نے شہریوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور40 زخمی ہوگئے تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں فائرنگ کرنے والا ایک شخص مارا گیا اور دوسرے حملہ آور کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا۔

نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے واقعے سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ ساحل پر یہودیوں کی تقریب کے دوران فائرنگ کرنے والے دونوں حملہ آور باپ بیٹا تھے جن میں سے ایک ہلاک ہوگیا جب کہ دوسرا حملہ آور شدید زخمی حالت میں ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *