حماس نے امریکی قیدی کی رہائی پر آمادگی ظاہرکردی


حماس نے امریکی قیدی کی رہائی پر آمادگی ظاہرکردی

فائل فوٹو۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں یرغمال امریکی قیدی کی رہائی پرآمادگی ظاہرکردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس اور امریکا کےدرمیان جنگ بندی پر مذاکرات ہوئے جس کے بعد حماس نے غزہ میں یرغمال امریکی قیدی کی رہائی پرآمادگی ظاہرکردی جو ممکنہ طور پر غزہ میں قید آخری امریکی شہری ہیں۔ 

اس حوالے سے حماس رہنما ڈاکٹرخلیل الحیہ نے کہاکہ حماس نے امریکی قیدی کی رہائی پرآمادگی ظاہرکردی ہے جبکہ حماس کی جانب سے امدادی گزرگاہوں کو کھولنے کی حمایت بھی کی گئی ہے۔

دوسری جانب حماس امریکا مذاکرات پراسرائیل نےتحفظات کا اظہار کیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *