
ورلڈ فوڈ پروگرام نے غزہ پہنچنے والی امداد کی حماس کی جانب سے لوٹ مار کے اسرائیلی الزامات کی تردید کردی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ فوڈ پروگرام Cindy McCain نے اپنے بیان میں کہا کہ حماس غزہ پہنچنے والی امداد کی لوٹ مار نہیں کر رہی۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی شہری جب ورلڈ فوڈ پروگرام کا ٹرک آتا دیکھتے ہیں تو اس کی طرف دوڑ پڑتے ہیں اس کا حماس سے کوئی تعلق نہیں، حقیقت یہ ہے کہ لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔
دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف فرانس کے درالحکومت پیرس میں احتجاج کیا گیا۔
اسرائیل مخالف پلے کارڈز اٹھائے مظاہرین نے ’فلسطین آزاد کرو‘ کے نعرے لگائے جب کہ مظاہرین نے غزہ میں بچوں کا قتل عام روکنے اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
Leave a Reply