حق کے مطابق پیسے ملتے کے پی دیگر صوبوں سے زیادہ ترقی کر لیتا: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی


حق کے مطابق پیسے ملتے کے پی دیگر صوبوں سے زیادہ ترقی کر لیتا: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

پنجاب بھی گیا لیکن وہاں ہمارے ساتھ اچھا برتاؤ نہیں ہوا، وزیراعلیٰ سندھ خیبرپختونخوا آئیں تو ہم عزت و تکریم دینگے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا— فوٹو:سہیل آفریدی آفیشل

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ حق کے مطابق پیسے ملتے کے پی دیگر صوبوں سے زیادہ ترقی کر لیتا۔

 کراچی پریس کب میں میٹ دی پریس سے خطاب خطاب میں سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ بڑی تعداد میں عوام استقبال کیلئے آئے، پریس کلب پہنچنے میں تاخیر ہوئی۔

انہوں نے کہ پنجاب بھی گیا لیکن وہاں ہمارے ساتھ اچھا برتاؤ نہیں ہوا، لاہور میں ہم جہاں کھانا کھانے جاتے تھے وہ مارکیٹ بند ہوجاتی تھی، آئین میں کہاں لکھا ہے کہ ایک وزیر اعلیٰ دوسرے صوبے میں سیاست نہیں کرسکتا؟

ان کا کہنا تھاکہ سندھ میں اب تک تو بے نظیر اور ذوالفقاربھٹو کی حکومت نظر آرہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے تعاون کی یقین دہانی کروائی تھی، وزیراعلیٰ سندھ خیبرپختونخوا آئیں تو ہم عزت و تکریم دینگے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا میں احساس پروگرام چل رہے ہیں، لوگوں کو 20 لاکھ روپے تک علاج کی سہولت مفت مل رہی ہے، وفاق سے ہمیں ہمارے حصے کے پیسے نہیں دیے جاتے، حق کے مطابق پیسے ملتے کے پی دیگر صوبوں سے زیادہ ترقی کر لیتا، صرف 17 سیٹیں لینے والے مرکزی حکومت میں بیٹھے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا سب سے سستی بجلی بنا رہا ہے اور سستی بجلی سے پورے پاکستان کو فائدہ ہورہا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کراچی کے دورے پر ہیں اور ائیرپورٹ پر صوبائی وزیر سعید غنی نے ان کا استقبال کیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *