حزب اللہ کا اسرائیل سے سینیئر کمانڈر کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان


حزب اللہ کا اسرائیل سے سینیئر کمانڈر کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان

 سینیئر کمانڈر طبطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے اسرائیل پر حملے کے وقت کا تعین کریں گے: سربراہ حزب اللہ—فوٹو: فائل 

بیروت: لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل سے سینیئر کمانڈر طبطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا۔

الجزیرہ  کے مطابق حزب اللہ سربراہ نعیم قاسم  نے ٹیلی ویژن پر نشر کی گئی تقریر میں کہا کہ سینیئر کمانڈر طبطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے اسرائیل پر حملے کے وقت کا تعین کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کو اسرائیلی حملے میں اپنے سینیئر کمانڈر کی شہادت کا جواب دینے کا حق حاصل ہے۔

سربراہ حزب اللہ کا کہنا تھا کہ  حزب اللہ کمانڈر پر اسرائیلی حملہ جارحیت تھی، لبنانی حکومت کو اسرائیل کا مقابلہ کرنے کا منصوبہ تیار کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں فضائی حملے میں حزب اللہ کے چیف آف اسٹاف علی طبطبائی کو شہید کر دیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *