حزب اللہ نے نعیم قاسم کو نیا سربراہ مقرر کردیا


حزب اللہ نے نعیم قاسم کو نیا سربراہ مقرر کردیا

حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد نعیم قاسم کو عبوری سربراہ بنایا گیا تھا/ فائل فوٹو

بیروت: حزب اللہ نے نعیم قاسم کو  جماعت کا نیا سربراہ مقرر کردیا۔ 

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے حسن نصر اللہ کی شہادت کے ایک ماہ بعد قائم مقام سربراہ نعیم قاسم کو اب باقاعدہ سربراہ نامزد کردیا ہے۔ 

نعیم قاسم طویل عرصے تک حسن نصر اللہ کے نائب رہے اور حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد انہیں تنظیم کا قائم مقام سربراہ بنایا گیا تھا۔ 

واضح رہے کہ طویل عرصے تک حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل اور سربراہ رہنے والے حسن نصراللہ گزشتہ ماہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *