قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ حزب اختلاف حالات کو اس نہج پر لے گئی جہاں سے واپسی شاید ناممکن ہے ، جس فوج نے بھارت سے جنگ جیتی ان کے خلاف زبان استعمال کی گئی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ایاز صادق کا کہنا تھاکہ اگر اپوزیشن مذاکرات کوآگے بڑھانا چاہتی ہے تو اچھی بات ہے، وزیراعظم اورمیں بارہا کہہ چکے ہیں کہ مذاکرات کے لیے دروازے کھلے ہیں جس کے جواب میں کہاگیاکہ ہم آرمی چیف سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کا کہ جس فوج نے بھارت سے جنگ جیتی ان کے خلاف زبان استعمال کی گئی ، پارلیمنٹ کے فلور کو عدلیہ مخالف زبان کے لیے استعمال کیاگیا، سرحدوں کے محافظوں کے لیے مخالفین کی زبان استعمال کی گئی، بارہا کہہ چکا ہوں کہ فلور پر فوج اورعدلیہ مخالف بیان کیلیےاجازت نہیں دوں گا،
اسپیکر کا کہنا تھاکہ عدلیہ اور فوج مخالف ٹوئٹ کیے گئے، حزب اختلاف حالات کو اس نہج پر لے گئے جہاں سے واپسی شاید ناممکن ہے، میں نے مذاکرات کے لیے چار قدم بڑھائے مگر اب چالیس قدم پیچھے کرگیا، پاکستان ہے تو ہم ہیں، سیاست ہے، سب کچھ ہے۔
























Leave a Reply