
انڈونیشیا سے شوہر کے ساتھ حج کیلئے روانہ خاتون سعودی عرب لینڈنگ سے قبل ہی انتقال کرگئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 65 سالہ خاتون کا تعلق انڈونیشیا کے وسطی صوبے جاوا سے ہے ، خاتون مدینہ جانیوالی پرواز میں موجود تھیں جس دوران خاتون نے چکر آنے کی شکایت کی اورپھر گر کر انتقال کرگئیں۔
خاتون کے جہاز میں انتقال کے بعد کی ویڈیو بھی سعودی میڈیا کے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے جس میں پرواز کے ایک کونے میں جنازے کو دیکھا جاسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کا انتقال 3مئی کے روز ر دوپہر 3بج کر12منٹ پر ہوا جب کہ خاتون کی شناخت 65سالہ دائمہ کے نام سے ہوئی ہے۔
ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق خاتون پانی کی کمی کا شکار تھی لیکن ان کی موت اصل وجہ دل کا دورہ تھا ۔
خاتون کے شوہر نے انتظامیہ کو بتایا کہ ’ دائمہ دوران پرواز اچھی بھلی تھی اور اس نے کبھی بھی کسی تکلیف کی کوئی شکایت تک نہیں کی تھی، جہاز لینڈنگ سے قبل دائمہ نے واش روم جانے کا کہا ، باہر آنے کے بعد اس نے چکر آنےکی شکایت کی جس کے بعد وہ اچانک گرپڑی، دائمہ کو فوری طور پر طبی امداد دی گئی لیکن اسے بچایا نہ جاسکا‘۔
Leave a Reply