حج درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی


حج درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی

12 روز میں ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول ہوئیں، ترجمان وزارت مذہبی۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں توسیع کردی۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع کر دی گئی ہے، اب نامزد بینکوں میں پیر 18 اگست کو بھی حج درخواستوں کی وصولی جاری رہے گی۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق 12 روز میں ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول ہوئیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سرکاری حج اسکیم میں 7 ہزار نشستیں باقی ہیں، ایک دن کی توسیع “پہلے آئیے پہلے پائیے” کی بنیاد پر ہے۔

ترجمان کے مطابق نشستیں مکمل ہوتے ہی حج درخواستوں کی وصولی روک دی جائےگی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *