
ملتان والوں تیار ہو جاؤ، میوزک کا سب سے بڑا مقابلہ آپ کے شہر آرہا ہے، اگر آپ موسیقی میں اپنا نام کمانا چاہتے ہیں تو آڈیشن کیلئے آرٹس کونسل پہنچ جائیں۔
”جیو ٹی وی“ ایک بار پھر سب سے پہلے ”پاکستان آئیڈل“لارہا ہے۔ملتان والوں! وہ لمحہ آگیا ہے جس کا آپ بے صبری سے انتظار کررہے تھے۔
پاکستان کے سب سے بڑے، سب سے شانداراور سب سے بڑے میوزک مقابلے ”پاکستان آئیڈل سیزن 2025“ کے آڈیشنز بدھ کی صبح 9 بجے ملتان آرٹس کونسل میں ہوں گے۔
اگر آپ سریلے ہیں اور دُنیا بھر میں اپنی آواز سے پوری دُنیا کو حیران کرسکتے ہیں تو پھر وقت ضائع نہ کریں۔ صبح آڈیشن دینے پہنچ جائیں۔
یاد رکھیں! یہی وہ موقع ہے جو آپ کی زندگی بدل سکتا ہے۔ آپ کے خواب کو حقیقت بناسکتا ہے۔ اپنی قسمت ضرور آزمائیں کیا پتہ اگلا آئیڈل ملتان سے ہی ہو؟
Leave a Reply