جیو سوپر اور مائکو نے 2027 تک تمام آئی سی سی ایونٹس کے نشریاتی اورڈیجیٹل حقوق حاصل کرلیے


جیو سوپر اور مائکو نے 2027 تک تمام آئی سی سی ایونٹس کے نشریاتی اورڈیجیٹل حقوق حاصل کرلیے

فوٹو: فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اعلان کیا ہے کہ جیو سوپر، پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی)  اور  ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم مائکو  نے 2027 تک پاکستان میں ہونے والے کھیلوں کے تمام آئی سی سی ایونٹس کے نشریاتی اور ڈیجیٹل حقوق حاصل کر لیے ہیں۔

اس سلسلے میں ہونے والے نئے معاہدے کے تحت جیو سوپر اور مائکو (Myco) نے شراکت کے ساتھ نشریاتی ٹیلی ویژن کے حقوق حاصل کیے ہیں جب کہ مائکو  نے ڈیجیٹل حقوق حاصل کیے ہیں۔

ان حقوق کی مدت میں آئی سی سی کے عالمی ایونٹس کا ایک بھرپور اور وسیع پورٹ فولیو شامل ہے، اس معاہدے کے تحت مینز کے تین سینئر ٹورنامنٹ اور  ویمنز کے دو سینئر ٹورنامنٹس کے ساتھ انڈر 19  ایونٹس بھی نشر کیے جائیں گے۔

آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ معاہدہ پاکستان میں کرکٹ کی ترقی کا دلچسپ دور ثابت ہوگا۔

پارٹنرشپ میں آئی سی سی کے مندرجہ ذیل ایونٹس شامل ہوں گے:

مینز  ایونٹس:

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 (انڈیا اور سری لنکا)

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل 2027 (انگلینڈ)

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2027 (جنوبی افریقا اور زمبابوے)

آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈکپ 2026  (زمبابوے اور نمیبیا)

ویمنز  ایونٹس:

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 (انگلینڈ)

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی چیمپئنز ٹرافی 2027 (سری لنکا)

آئی سی سی انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2027 (بنگلادیش اور نیپال)



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *