جیل سپرنٹنڈنٹ اتنے طاقتور ہیں کہ وزیر اعلیٰ کو عمران خان سے ملاقات سے روکتے ہیں: شفیع جان


خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ اتنے طاقت ور ہیں کہ وزیرِ اعلیٰ کو عمران خان سے ملاقات سے روکتے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو  کرتے ہوئے  شفیع جان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کہہ چکے ہیں کہ خیبر پختونخوا میں وفاق گورنر راج لگانا چاہتا ہے تو شوق پورا کر لے۔

 پروگرام میں گفتگو کے دوران شفیع جان نے سوال بھی اٹھایا کہ  خیبر پختونخوا میں ایسے کون سے حالات ہیں کہ وہاں گورنر راج لگایا جائے؟

معاون خصوصی برائے اطلاعات کاکہنا تھا کہ  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا جتنا ورکنگ ریلیشن شپ ہونا چاہیے، اتنا ہے،  وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی ملاقات نہیں ہونے دی جا رہی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی عمران خان سے ملاقات کے لیے جمعرات کو جاتے ہیں لیکن وہ آج  نہیں جا رہے۔

شفیع جان نے کہا کہ ہم نے وزیراعظم کو فون پر کہا کہ ملاقات کرانے کا ان کا جواب اب تک نہیں آیا، جیل سپرنٹنڈنٹ اتنے پاور فل ہیں کہ وزیراعلیٰ کی ملاقات سے روکتے ہیں، جیل سپرنٹنڈنٹ نہ آئین کو مانتے ہیں، نہ ہی ہائی کورٹ کے احکامات کو مانتے ہیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ تحریک سے متعلق ذمے داری محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو دی گئی ہے، یہ دونوں جو بھی فیصلہ کریں پارٹی اُسے قبول کرے گی اور اُس کے بعد آگے بڑھیں گے۔

شفیع جان نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے بیٹوں نے جنوری میں پاکستان آنے کا عندیہ دیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *