جیتندر کے بیٹے نے مداحوں کو والد کی صحت سے آگاہ کردیا


سیڑھیوں سے گرنے کا واقعہ: جیتندر کے بیٹے نے مداحوں کو والد کی صحت سے آگاہ کردیا

سینئر اداکار جیتندر ممبئی میں زرین خان کی تعزیت کیلئے پہنچے تھے جس دوران سیڑھیاں چڑھتے ہوئے ان کا توازن بگڑ گیا اور وہ گر پڑے/ اسکرین گریب

بھارت کے لیجنڈ اداکار جیتندر کے صاحبزادے اداکار تشار کپور نے والد کی صحت کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کردیا۔

سینئر اداکار جیتندر ممبئی میں زرین خان کی تعزیت کیلئے پہنچے تھے جس دوران سیڑھیاں چڑھتے ہوئے ان کا توازن بگڑ گیا اور وہ گر پڑے۔

جیتندر کے گرنے کے بعد وہاں موجود ایک شخص نے انہیں سہارا دیکر اٹھنے میں مدد کی تھی۔

حادثے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس کے سبب جیتندر کے مداحوں میں تشویش پائی جاتی تھی تاہم اب اس حوالے سے ان کے بیٹے تشار کپور کا بیان سامنے آیا ہے ۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں تشار کپور  کا کہنا تھا کہ  ان کے والد بالکل ٹھیک ہیں  اور وہ ایک معمولی حادثہ تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *