جہاز کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ترک کمپنی کے سپرد ہونے کا دعویٰ بے بنیاد قرار


ائیر انڈیا حادثہ: جہاز کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ترک کمپنی کے سپرد ہونے کا  دعویٰ بے بنیاد قرار

فوٹو: فائل

احمدآباد میں حادثے کا شکار ہونے والے بھارتی طیارے کی دیکھ بھال  کی ذمہ داری  ترک کمپنی کے سپرد ہونے کا دعویٰ جھوٹا نکلا۔

جمعرات کو بھارتی شہر احمد آباد میں لندن جانے والے ائیر انڈیا کا طیارہ پرواز کے چند لمحے بعد گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 241 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔

احمد آباد میں ائیر انڈیا کے طیارے کے حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا گیا کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ ترک کمپنی ‘ترکش ٹیکنک’ کے زیرِ نگرانی مرمت کیا گیا تھا۔

تاہم ترک خبر رساں ایجنسی کی فیکٹ چیک لائن نے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

ائیر انڈیا حادثہ: جہاز کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ترک کمپنی کے سپرد ہونے کا  دعویٰ بے بنیاد قرار

فوٹو: ترک خبر رساں ایجنسی

حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر متعدد گمراہ کن ویڈیوز اور تصاویر گردش کرنے لگیں جن میں طیارے کی ترک کمپنی ‘ترکش ٹیکنک’ سے دیکھ بھال اور مرمت کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

تاہم ترک خبر رساں ایجنسی کی فیکٹ چیک لائن کے مطابق حادثے کا شکار طیارہ بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر تھا، جبکہ جو تصاویر ترک ٹیکنک کے ہینگرز(جہاں جہازوں کی مرمت یا سروسنگ کی جاتی ہے) کے ساتھ شیئر کی جا رہی تھیں ان میں بوئنگ 777 طیارے دکھائے گئے تھے۔

ترکش ٹیکنک کی 9 اپریل کی انسٹاگرام پوسٹ کے مطابق، کمپنی کا ائیر انڈیا سے معاہدہ صرف بوئنگ 777 طیاروں کی مکمل بیس مینٹیننس کے لیے ہے، جس کے تحت یہ طیارے استنبول میں مرمت کیے جاتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ائیر انڈیا اور ترکش ٹیکنک کے درمیان معاہدہ صرف بوئنگ 777 طیاروں تک محدود ہے اور ان طیاروں کی سروسنگ میں کسی قسم کا مسئلہ پیش نہیں آیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *