امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کی جانب سے انخلا کی کارروائیاں جاری ہیں، جنگ کے آغاز سے اب تک 9 ہزار امریکی مشرق وسطیٰ سے نکل چکے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے کچھ مسائل کا سامنا ہے تاہم مشرق وسطیٰ میں امریکیوں کو سفارتخانوں سے رابطہ کرنا چاہیے۔
انہوں نے بتایا کہ امریکی سفارتی دفاتربراہ راست حملوں کی زد میں ہیں۔ دبئی میں امریکی قونصل خانے سے ملحقہ پارکنگ ایریا میں بھی ڈرون حملہ ہوا ہے۔
مارکو روبیو نے مقاصد کے حصول تک کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔


























Leave a Reply