جنگ عظیم دوم میں جاپان پر چین کی فتح کی یادگاری تقریب، وزیر اعظم شہباز شریف بھی شریک


جنگ عظیم دوم میں جاپان کی شکست کی سالگرہ پر چین میں قومی تاریخ کی سب سے بڑی اور شاندار فوجی پریڈ جاری ہے۔

تیانمن اسکوائر پرجاری  تاریخی پریڈ میں وزیراعظم شہباز شر یف بھی موجود ہیں جبکہ  روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، شمالی کوریا کے رہنما اور  ایران کے صدر مسعود پزشکیان سمیت مختلف ممالک کے نما ئندے بھی پریڈ میں شریک ہیں۔

چین کے صدر شی جن پنگ نے مہمانوں کا استقبال کیا، تقریب سے خطاب میں کہا کہ  دنیا بھر سے آئے عالمی رہنماؤں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔

 صدر شی جن پنگ نےکہا کہ  چینی عوام امن کے لیے پُر عزم اور  تاریخ کے درست رخ پر کھڑے ہیں۔

چینی صدر نے اقوام سے تاریخی سانحات کو دوبارہ ہونے سے روکنے کی اپیل کی، انہوں نے کہا کہ  انسانیت کو آج جنگ یا امن میں سے ایک کو چُننا ہے۔

  پریڈ میں ہائپرسونک میزائل، ایٹمی ہتھیاروں سمیت جدید ترین چینی فوجی ٹیکنالوجی کی نمائش کی گئی ہے 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *