جنگ بندی کے بعد کمانڈر انچیف پاسداران انقلاب کا بیان


ٹرمپ نے دوبارہ جارحیت کی تو منہ توڑ جواب ملےگا: جنگ بندی کے بعد کمانڈر انچیف پاسداران انقلاب کا بیان

کامیابی اور فتح پر ملت ایران اور شہدا کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، میجر جنرل پاکپور/ فائل فوٹو

تہران: ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف میجر جنرل پاکپور نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف دوبارہ جارحیت کی تومنہ توڑ جواب ملےگا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد اپنے پہلے بیان میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف نے کہا کہ کامیابی اور فتح پر ملت ایران اور شہدا کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

میجر جنرل پاکپور نے امریکی صدر کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے ایران کے خلاف دوبارہ جارحیت کی تومنہ توڑ جواب ملےگا۔

واضح رہے کہ اب سے چند گھنٹوں قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔

پاکستان وقت کے مطابق ایران نے صبح 9 بجے سے جنگ بندی پر عملدرآمد شروع کردیا ہے اور اسرائیل نے بھی اپنی فضائی حدود کھول دی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *