جنگی جنون میں مبتلا بھارت کیخلاف مقدمہ پیش کرنے پاکستانی وفد امریکا پہنچ گیا


جنگی جنون میں مبتلا بھارت کیخلاف مقدمہ پیش کرنے پاکستانی وفد امریکا پہنچ گیا

 پاکستانی وفد کی امریکی حکام اور تھنک ٹینک سےملاقاتیں ہوں گی__فوٹو: فائل

جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے خلاف مقدمہ پیش کرنےکے لیے پاکستان کا وفد نیویارک پہنچ گیا۔

پاکستانی وفد 2 جون تک نیویارک میں قیام کرے گا  اور مختلف اہم شخصیات سے ملاقات کرے گا، بلاول بھٹو  زرداری کی قیادت میں وفد سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اور دیگر اہم عالمی شخصیات سے ملے گا۔

اس کے علاوہ پاکستانی وفد سلامتی کونسل کے اراکین کوخطے کی صورتحال سے آگاہ کرےگا، وفدغیر وابستہ ممالک کی تنظیم کے اراکین سے بھی ملاقات کرے گا۔

وفد او آئی سی گروپ کو نیویارک میں بریفنگ دےگا، پاکستانی وفد 3جون کو واشنگٹن پہنچے گا اور 6 جون تک قیام کرےگا۔

واشنگٹن میں پاکستانی وفد کی امریکی حکام اور تھنک ٹینک سےملاقاتیں ہوں گی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی جارحیت پر پاکستان کے دفاعی حملے کو دنیا بھر میں سفارتکاری کے ذریعے اجاگر کرنے کے لیے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *