اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کی معاشی اصلاحات سے برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے مطابق جنوری میں پاکستان کی برآمدات پہلی بار 3 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں جب کہ درآمدات کم ہو کر ساڑھے 5 ارب ڈالر کے قریب رہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ بنیاد پر برآمدات میں 35 فیصد اضافہ اور درآمدات میں 5 فیصد کمی ہوئی جب کہ مالی سال کے 7 ماہ میں برآمدات 18 ارب اور درآمدات 40 ارب ڈالر رہیں۔
ٹیکسٹائل شعبہ برآمدات میں سرفہرست رہا، ویلیو ایڈڈ سیگمنٹ میں نمایاں بہتری ہوئی جب کہ اسپورٹس، کیمیکل، فارما اور انجینئرنگ برآمدات میں بھی اضافہ ہوا۔
حکام کے مطابق جنوری 2026 میں تجارتی خسارہ کم ہو کر 28 فیصد رہ گیا۔


























Leave a Reply