جنوبی کوریا کے صدر نے ملک میں مارشل لا نافذ کردیا


جنوبی کوریا کے صدر نے ملک میں مارشل لا نافذ کردیا

فوٹو: فائل

سیول: جنوبی کوریا کے صدر  نے ملک میں مارشل لا کے نفاذ کا اعلان کردیا۔

جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی ریاست مخالف سرگرمیوں کے باعث مارشل لا نافذ کیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریاکی طرف جھکاؤ رکھنے والی اپوزیشن پارلیمنٹ پر قابض تھی۔

جنوبی کوریا کے صدر نے پارلیمنٹ میں اکثریت رکھنے والی اپوزیشن جماعت  ڈیموکریٹک پارٹی کے حالیہ اقدامات کو اس فیصلے کا محرک قرار دیا، جس نے حکومتی بجٹ کو مسترد کر دیا تھا ملک کے چند اعلیٰ پراسیکیوٹرز کے مواخذے کی تحریک پیش کی تھی۔

اس خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *