جنوبی کوریا میں سابق خاتونِ اول کم کیون ہی کو رشوت لینے کے جرم میں قید کی سزا ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطاق جنوبی کوریا کی عدالت نے سابق خاتونِ اول کم کیون ہی کو رشوت لینے کے جرم میں ایک سال اور 8 ماہ قید کی سزا سنا دی۔
البتہ سول سینٹرل ڈسٹرکٹ کورٹ نے کم کیون کو اسٹاک قیمتوں میں ہیرا پھیری اور سیاسی فنڈز قانون کی خلاف ورزی کے الزامات سے بری کر دیا۔
سابق خاتونِ اول کے شوہراور سابق صدر یون سک یول پہلے ہی 2024 میں مارشل لا کے متنازع اعلان سے متعلق اقدامات پر جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔
یہ جنوبی کوریا کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ سابق صدر اور ان کی اہلیہ کو ایک ہی وقت میں سزا ہوئی ہے۔
عدالتی فیصلے کے بعد سابق خاتونِ اول کم کیون نے اپنے بیان میں کہا کہ میں عدالت کے فیصلے کو عاجزی کے ساتھ قبول کرتی ہوں ، میں ایک بار پھر سب سے دلی معذرت کرتی ہوں کہ میری وجہ سے لوگوں کو مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ سابق خاتونِ اول اس سے قبل تمام الزامات کی تردید کر چکی تھیں۔


























Leave a Reply