امریکا کی جنوبی ریاستوں میں برف کے ساتھ شدید بارش کا خطرہ ہے جس کے پیشِ نظر انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا۔
نیشنل ویدرسروس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نیویارک، بوسٹن اور اوکلاہوما سٹی میں 12 سے 18 انچ برف متوقع ہے۔
اس کے علاوہ ٹیکساس، جارجیا، مسیسیپی اور ٹینیسی میں ایک انچ تک برف جمنے کا خدشہ جب کہ وسطی میساچوسٹس میں شدید برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
نیشنل ویدرسروس کے مطابق میساچوسٹس میں 12 سے 18 انچ تک برف پڑنے کا امکان ہے، اور ہوا منفی 15 ڈگری تک محسوس ہو سکتی ہے۔
مزیدبراں شدید برفباری کے باعث امریکا بھر میں 10 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئیں جب کہ 84 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔
اس حوالے سے امریکی صدر نے کہا کہ ریاستی اداروں کے ساتھ مل کر شہریوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے، طوفان کی زد میں آنے والی تمام ریاستوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
واضح رہے ورسسٹر میں آخری بار جنوری 2024 میں ڈیڑھ فٹ برف پڑی تھی۔


























Leave a Reply