جنوبی افریقہ ویمن کرکٹ ٹیم نے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو 16 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔
سینچورین میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 361 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے اینی ڈارکسن 90 اور تزمین برٹز 77 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ پاکستان کی طرف سے سعدیہ اقبال، فاطمہ ثناء اور عروب شاہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمن ٹیم نے بھرپور مقابلہ کیا تاہم پوری ٹیم 345 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور یوں اسے 16 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان کی جانب سے عائشہ ظفر 77 اور صدف شمس 61 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹرز رہیں، تاہم وہ ٹیم کو فتح دلانے میں کامیاب نہ ہوسکیں۔
تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں جنوبی افریقہ ویمن کو 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہوگئی ہے۔


























Leave a Reply