
جوہانسبرگ: جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر کگیسو ربادا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا۔
کگیسو ربادا کا کہنا ہےکہ مداحوں کو مایوسی ہوئی جس پرشرمندگی ہے، اس وقت عارضی پابندی کا شکار ہوں، جلد ہی کھیل میں واپس آؤں گا۔
یاد رہےکہ ربادا ایک ماہ قبل اچانک آئی پی ایل کی ٹیم گجرات ٹائٹنز کو چھوڑ کر وطن واپس چلے گئے تھے۔ گجرات ٹائٹنز کا بتانا تھا کہ ربادا ایک ذاتی اہمیت کے حامل کام کی وجہ سے آئی پی ایل چھوڑ کر گئے ہیں۔انہوں نے آئی پی ایل کے رواں سیزن میں گجرات ٹائٹنز کی جانب سے 2 میچ بھی کھیلے تھے۔
جنوبی افریقی کرکٹر اب واپس بھارت پہنچ چکے ہیں جب کہ آئی پی ایل یا آئی سی سی کی جانب سے ابھی ربادا کی باقاعدہ معطلی کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
اگلے ماہ آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں ربادا کی شرکت خطرے میں ہے۔ جنوبی افریقا پہلی بار ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلےگا۔
خیال رہےکہ 29 سالہ جنوبی افریقی فاسٹ بولرکگیسو ربادا آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں، وہ ٹیسٹ میں اب تک 327 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
Leave a Reply