جنوبی افریقا کے اینرخ کلاسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی


جنوبی افریقا کے اینرخ کلاسن نے انٹرنیشنل کرکٹ  سے ریٹائرمنٹ لے لی

اینرخ کلاسن نے 4 ٹیسٹ، 60 ون ڈے اور 58 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ساؤتھ افریقہ کی نمائندگی کی ہے/ فوٹو سوشل میڈیا

جنوبی افریقا کے کرکٹر اینرخ کلاسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔

انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کیلئے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں اینرخ کلاسن نے لکھا کہ میرے لیے بڑا افسوسناک دن ہے، آج میں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے راہیں جدا کرلی ہیں ۔

اینرخ کلاسن نے بتایا کہ یہ میرے لیے ایک مشکل فیصلہ تھا اور  مجھے یہ فیصلہ کرنے میں کافی وقت لگاکہ میرے مستقبل اورمیری فیملی کیلئے کیا اچھا ہے۔

جنوبی افریقا کے اینرخ کلاسن نے انٹرنیشنل کرکٹ  سے ریٹائرمنٹ لے لی

انہوں نے لکھا کہ پہلے دن سے ہی میرے لیے اپنے ملک کی نمائندگی کرنا بڑے اعزازکی بات رہی ہے، میرے سینے پر لگا جنوبی افریقا کا بیج میرےلیے، اور  میرے کیرئیر کے دوران کا سب سے بڑا اعزاز رہے گا۔

اینرخ کلاسن کا کہنا تھا کہ اب مجھے اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملے گا، میں تمام لوگوں اور اپنی ٹیم کے ساتھ ارکان کا سپورٹ کرنے پر شکرگزار ہوں۔

واضح رہے کہ اینرخ کلاسن نے 4 ٹیسٹ، 60 ون ڈے اور 58 ٹی ٹوئنٹی میچز میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *