جنوبی افریقا نے اسرائیلی سفار تکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
جنوبی افریقی وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیلی سفارتخانے کے ناظم الامور ایریل سیڈمین کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا گیا ہے۔
جنوبی افریقی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی سفارت کار سفارتی آداب کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے، وہ جنوبی افریقی صدر کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز مہم چلارہے تھے۔
وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیلی سفار تکار کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔
جنوبی افریقی وزارتِ خارجہ کے مطابق اسرائیل سے آئندہ سفارتی اصولوں کی پاسداری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔


























Leave a Reply