جم کے مخالف 57 سالہ اکشے کمار نے اپنی سپر فٹنس کا راز بتا دیا


جم کے مخالف 57 سالہ اکشے کمار  نے اپنی سپر فٹنس کا راز بتا دیا

میری فٹنس کا راز تین چیزوں میں پوشیدہ ہے : اکشے کمار/فوٹوفائل

بالی وڈ میں فٹنس کی بات آئے تو اکشے کمار فٹنس کیلئے اپنا ایک الگ معیار  رکھتے ہیں، 57 سال کی عمر کے باوجود اکشے کی فلموں میں انرجی اور فائٹنگ سے مداح آج بھی ویسے بھی ہی محظوظ ہوتے ہیں جیسے ماضی میں ہوا کرتے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار کی فٹنس کا راز ان کے اسٹنٹس اور صاف ستھری غذا سمیت  شارٹ کٹس کے بجائے منظم زندگی میں ہے، حال ہی میں اکشے کی جانب سے اپنی فٹنس کا راز افشاں کیا گیا ہے۔

 اکشے کی فٹنس کاراز

بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران اکشے کمار نے انکشاف کیا کہ ان کی صحت مند زندگی کا راز 3 چیزوں پر منحصر ہے: ہفتے میں ایک بار فاسٹنگ، غروب آفتاب سے پہلے ڈنر  اور روایتی ویٹ ٹریننگ سے  گریز۔

اکشے کمار نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ ’وہ فٹ رہنے کیلئے ہر  پیر کے دن فاسٹنگ کرتے  ہیں،  اس روز وہ پورا دن بھوکا رہتے ہیں، اتوار کو اپنی آخری غذا لیتے ہیں جس کے بعد پیر کا پورا دن بھوکا گزار کر منگل کے روز ہی کچھ کھاتے ہیں، اس کے علاوہ وہ شام ساڑھے 6 بجے سے پہلے اپنا رات کا کھانا کھا لیتے ہیں۔‘

جلد کھانا کھانے کی وجہ پر بات کرتے ہوئے اکشے کمار کا کہنا تھا کہ ’میں سمجھتا ہوں کہ انسان جسم کے تمام حصوں میں اگر اپنے معدے پر زیادہ سے زیادہ توجہ دے  تو بیماریوں سے دور رہتا ہے، لہٰذا شام  6:30 تک رات کا کھانا کھالینا ضروری ہے کیونکہ اس طرح آپ کے کھانے کو ہضم ہونے کا وقت مل جاتا ہے، اور اگر آپ  جلدی کھانا کھاکر  رات 9 سے 10 بجے تک سو جاتے ہیں تو ایسی صورتحال میں آپ کا پیٹ بھی مکمل طور پر آرام کرنے کے لیے تیار ہو جاتا ہے۔”

آج کی دنیا میں جہاں زیادہ تر افراد بشمول شوبز اسٹارز جم کو فٹنس کا ذریعہ سمجھتے ہیں ایسے میں اکشے کمار اعتراف کرتے ہیں وہ روایتی ویٹ ٹریننگ نہیں کرتے  اور جم میں بھاری بھرکم ویٹ اٹھاکر ، کریش ڈائیٹ سمیت پروسیسڈ فوڈز سے بھی پرہیز کرتے ہیں ، ان چیزوں کے بجائے، ان کی ورک آؤٹ روٹین میں پہاڑوں پر چڑھنا، آؤٹ ڈور کھیل اور باڈی ویٹ جیسی ایکسرسائز شامل ہیں۔

دوران گفتگو اکشے نے جم سیٹ اپ کیلئے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے  کہا کہ : ’ یہ بندروں کے لیے ہے، یوں کہیں کہ جمز کو ویٹ اٹھانے کے بجائے چڑھنے اور لٹکنے کے لیے زیادہ ڈیزائن کیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *