اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ جمعرات تک اچکزئی کا بطور اپوزیشن لیڈر نوٹیفکیشن ہوجائے گا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی وفد کی اسپیکر سے ملاقات ہوئی، اسپیکر کے ساتھ اپوزیشن لیڈر کے تقرر کا طریقہ کار طے ہوا، جمعرات تک اچکزئی کا بطور اپوزیشن لیڈر نوٹیفکیشن ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسپیکر سے ملاقات میں پیپلزپارٹی کے دو ارکان بھی بیٹھے تھے، پیپلزپارٹی والے تو اپوزیشن بینچز پر نہیں بیٹھے ان کو کوئی حق نہیں اور پیپلزپارٹی والوں نے کہا ہے وہ کوئی ڈاکومنٹ جمع نہیں کرائیں گے۔






















Leave a Reply