افغان شہری نے جرمنی کے ایک معروف ٹرین اسٹیشن میں چاقو سے حملہ کر کے متعدد افراد کو زخمی کر دیا۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق 35 سالہ افغان چاقو بردار شخص نے جرمن ٹرین اسٹیشن میں یہوواہ وٹنس اسٹینڈ پر متعدد افراد کو نشانہ بنایا۔
اس دوران موقع پر موجود کچھ بہادر شہریوں نے حملہ آور کو قابو میں کرلیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر حملہ آور کو حراست میں لیا۔
حملہ آور کی شناخت سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آسکی تاہم اس حوالے سے پولیس کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ 2021 میں بھی وارزبرگ میں اسی نوعیت کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک پناہ گزین نے چاقو سے حملہ کرکے 3خواتین کو ہلاک اور 9 افراد کو شدید زخمی کر دیاتھا۔


























Leave a Reply