جاپان کا چینی طیاروں کی جانب سے جاپانی طیاروں کو نشانے پر لینے کا دعویٰ


جاپان کا چینی طیاروں کی جانب سے جاپانی طیاروں کو نشانے پر لینے کا دعویٰ

فوٹو: فائل

جاپان کا دعویٰ ہے کہ چینی لڑاکا طیاروں نے اوکیناوا کے قریب جاپانی فوجی طیاروں پر ریڈار لاک کیا۔

جاپانی وزیرِاعظم سانائے تاکائچی نے صحافیوں کو بتایا کہ  ’یہ ریڈار لاک ایک خطرناک عمل ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جاپان نے ہفتے کو پیش آنے والے اس ’انتہائی افسوسناک‘ واقعے پر چین سے باضابطہ احتجاج کیا ہے۔

جاپانی وزیرِ دفاع شنجی رو کوئزومی نے ٹوکیو میں اپنے آسٹریلوی ہم منصب رچرڈ مارلز سے ملاقات کے دوران کہا کہ جاپان خطے کے امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے چین کے رویے کا جواب دے گا۔

تاہم چینی بحریہ کے ترجمان کرنل وانگ شوئِمنگ نے کہا کہ جاپانی طیارے بار بار چینی بحریہ کے قریب آکر اس کی سرگرمیوں میں رکاوٹ بنتے رہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ جاپانی وزیر اعظم نے خبردار کیا تھا کہ اگر تائیوان کے خلاف چین کی فوجی کارروائی جاپان کی سلامتی کو متاثر کرے گی تو جاپان جواب دے سکتا ہے۔

جاپانی حکام کے مطابق حالیہ واقعے میں شامل چینی J-15 لڑاکا طیارے چین کے لیاؤننگ ائیرکرافٹ کرئیر سے اڑے تھے جو اوکیناوا کے جنوب میں 3 میزائل ڈسٹرائرز کے ساتھ مشقیں کررہا تھا۔

جاپان نے کہا کہ اس نے چینی کرئیر کی پروازوں کے جواب میں F-15 لڑاکا طیارے روانہ کیے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *