
عالمی شہرت یافتہ سابق کرکٹر، کمنٹیٹر اور سوئنگ کے سلطان کہلائے جانے والے وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ خود کو فٹ رکھنے کے لیے روزانہ ایکسرسائز کرتا ہوں۔
گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ مجھے ریویوز اور ویوز سے کوئی فرق نہیں پڑتا، جانوروں کی طرح کھانا نہیں کھاتا، خود کو انسان سمجھ کر کھاتا ہوں۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ کبھی یہ نہیں سنا ہو گا کہ کوئی انسان کم کھانے سے مر گیا، اگر آپ 25 نان کھا کر سوئیں گے تو صبح زندہ کیسے اٹھیں گے؟ میں اپنے صبح اور شام کے کھانے میں اسپغول کا استعمال کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر ہیلتھ اور فٹنس کی ویڈیوز کا مقصد نئی نسل کو صحت سے متعلق معلومات فراہم کرنا ہوتا ہے۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ مجھے کیا معلوم تھا کہ فلم میں کام کرنے کے لیے ایک ایک لائن یاد کرنی پڑے گی، لوگوں کو دور سے ڈراموں اور فلموں میں کام کرنا آسان لگتا ہے جب کہ ایسا بالکل نہیں ہے۔
وسیم اکرم نے کہا کہ فواد خان کے ساتھ شوٹنگ کے دوران سب فنکاروں سے لاجواب گفتگو ہوتی رہی۔
Leave a Reply