
جامعہ کراچی میں ایک بار پھر واٹربورڈ کی پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی۔
جامعہ کراچی میں واٹربورڈ کی 36 انچ کی پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی اور84 انچ کی پائپ لائن میں سوراخ ہوگیا۔
حکام جامعہ کراچی کے مطابق پانی کی لائٹ پھٹنے سے جامعہ کراچی قبرستان جانے والا راستہ مکمل زیرآب آگیا ہے۔
دوسری جانب اس حوالے سے واٹر بورڈ کا بتانا ہے کہ جامعہ کراچی میں 36 انچ قطرکی لائن کے جوائنٹ میں لیکج ہوئی ہے، مرمتی کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے جو آج دوپہرتک مکمل کرلیا جائےگا۔
واضح رہے کہ چند ہفتے قبل بھی واٹربورڈ کی84 انچ پائپ لائن پھٹنے سے کراچی کے بیشتر علاقے 15 دن تک پانی سے محروم رہے تھے۔
Leave a Reply