بھارت میں تیندوے کے حملے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطا بق یہ افسوسناک واقعہ ریاست اتراکھنڈ کے جملا گاؤں میں پیش آیا، جہاں تیندوے نے ایک مزدور پر حملہ کر کے اس کی جان لے لی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے ہلاک ہونے والے شخص کا نام پرکاش لال ہے جو قریبی چیوالو گاؤں میں مستری کا کام کر رہا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پرکاش لال کام ختم کرکے واپس اپنے گاؤں جا رہا تھا کہ راستے میں تیندوے نے حملہ کردیا اور اسے کھینچ کر 50 میٹر دور جھاڑیوں میں لے گیا، جہاں سے اس کی لاش ملی۔
گاؤں والوں کو اس واقعے کا علم منگل کی صبح اس وقت ہوا جب جھاڑیوں سے پرکاش لال کی لاش ملی۔
حکام نے بتایا کہ پرکاش لال کو سڑک پر گھسیٹے جانے کے نشانات بھی ملے ہیں جبکہ گاؤں والوں کی جانب سے تیندوے کو پکڑنے کیلئے احتجاج بھی کیا گیا جس پر حکام کی جانب سے گاؤں والوں کو یقین دہانی بھی کروائی گئی۔


























Leave a Reply