ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی علاقے رجانہ میں تیز رفتار بس کی رکشہ کو ٹکر کے باعث تین خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق سمندری روڈ پر فیصل آباد سے آنے والی تیز رفتار مسافر بس رکشہ سے ٹکرا گئی، حادثےمیں رکشے کو شدید نقصان پہنچا جبکہ حادثےکے بعد بس ڈرائیور فرار ہو گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں 3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوئے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے، جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

























Leave a Reply