
بالی وڈ اسٹار سلمان خان پاکستان کے صوبے بلوچستان کو مختلف ملکوں کے ساتھ شامل کرنے سے متعلق متنازع بیان پر تنقید کی زد میں آگئے۔
سعودیہ عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والے joy forum میں گفتگو کے دوران سلمان خان نے کہا تھا کہ’اگر کوئی بالی وڈ ، تامل، تیلگو یا ملیالم فلم یہاں ( سعودیہ عرب میں) ریلیز کی جائے تو سپر ہٹ ہوجاتی ہے اور سیکڑوں کروڑ کا بزنس کرتی ہے کیوں کہ یہاں مختلف ممالک سے لوگ ملازمت کیلئے آتے ہیں، یہاں بلوچستان سے لوگ آتے ہیں، یہاں افغانستان سے لوگ آتے ہیں، یہاں پاکستان سے لوگ آکر کام کرتے ہیں‘۔
سلمان خان کی گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کا سامنا ہے ۔ْ

ہیر نامی صارف نے سلمان خان کو چمچمہ قرار دیا اور ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے تم اپنے خالصتان کی فکر کرو۔
ایک صارف نے سلمان خان کی ویڈیو پر خالصتان یاد دلاتے ہوئے تبصرہ کیا کہ ’ سلمان خان کے مداح بھی دنیا بھر میں موجود ہیں مثلاً خالصتان، ہندوستان اور افغانستان ‘
ایک صارف نے لکھا کہ ’ بلوچستان پاکستان کا صوبہ ہے نہ کہ کوئی ریاست، ہاں خالصتان ایک الگ ریاست ضرورہے۔‘
ایک صارف نے سلمان خان کو واضح کرتے ہوئے لکھاکہ ’آپ کو خالصتان سے بھی لوگ پسند کرتے ہیں‘۔
زین نامی صارف نے لکھا کہ ’ آپ نے خالصتان کا نام کیوں نہیں لیا؟ خالصتان کے کئی لوگ بھی بھارت کام کیلئے جاتے ہیں‘۔
Leave a Reply